Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!میلاد شریف مناناحکمِ قرآنی اور نبیِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُوشنودی کا باعث ہے ۔ہر سال ماہ ِرَبِیْعُ الاَوَّلاپنی تمام تر عظمتوں، رحمتوں اور برکتوں کےساتھ جلوہ گر ہوتا ہےاورخوش نصیب عاشقانِ رسول اپنی اپنی اِستطاعت کےمُطابق اپنے گھروں، دُ کانوں، گاڑیوں، گلی محلّوں اور شہروں کومدنی پرچموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجاکر خُوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ جشنِ ولادت منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اس دُنیا میں کس وَقْت اورکس دن تشریف لائےاوراُس دن تاریخ کیاتھی ؟آئیے اس بارے میں سنتے ہیں۔
نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سرورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کُل جہاں کے لئے ہادی ورہبربن کر واقعۂ اَصحابِ فیل کے پچپن (55) دن کے بعد12رَبِیْعُ الاَوَّلبمطابق20اپریل 571 بروزپیر صُبحِ صادِق کے وَقت کہ ابھی بعض ستارے آسمان پرٹِمٹِما رہے تھے ،چاند سا چہرہ چمکاتے، کستُوری کی خوشبو مہکاتے ،خَتنہ شُدہ، ناف برِیدہ ،دونوں شانوں کے درمیان مُہرِ نُبُوَّت دَرَخشاں ،سُرمَگیں آنکھیں ،پاکیزہ بدن دونوں ہاتھ زمین پر رکھے ہوئے ، سرِپاک آسمان کی طرف اُٹھائے ہوئے دُنیا میں تشریف لائے ۔(اَلْمَوَاہِبُ اللَّدُنِّیَّۃ لِلْقَسْطَلَّانِیّ ج۱ ص۶۶۔۷۵ وغیرہ)(بڈھا پجاری،ص)
چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوئے
آ گئے بدرالدجیٰ اَھْلاً وَّ سَھْلًا مرحبا
آمِنہ کے گھر میں آقا کی وِلادت ہو گئی
مرحبا صَلِّ عَلٰی اَھْلاً وَّ سَھْلًا مرحبا
سوئی قِسمت جاگ اُٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی