Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
ربیعُ النُّور اُمّیدوں کی دُنْیا ساتھ لے آیا
دُعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ برائے کرم! رَبِیعُ النُّور شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت! مَدَنی بُرقع پہننے کی نِیَّت کریں۔(مَرد کا داڑھی مُنڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا، حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گُناہوں سے باز آنا واجِب ہے ۔)
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت مُنہ کے بَل اَوندھے گِرے
دَبدبہ آمد کا تھا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(وسائلِ بخشش ، مُرمّم ص۱۴۷)
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ ’’فکرِ مدینہ‘‘ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنْعامات کے رِسالے پُر کرکے ہر ماہ(کی پہلی تاریخ کو ) جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں،ہاتھ اُٹھا کر کہئے: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے
(قبالۂ بخشش ص۱۸۴)
تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبیعُ النُّورشریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْکم تین(3) روزہ مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں۔اور اسلامی بہنیں 30 دن تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں) درسِ فیضانِ سُنَّت جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں۔