Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
لُوٹنے رَحمتیں قافِلے میں چلو
سیکھنے سُنَّتیں قافِلے میں چلو
اپنی مسجِد،گھر ،دُکان،کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد سبز سبز پرچم ربیعُ النُّور شریف کی چاند رات سے لیکرسارامہینہ لہرائیے۔ بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں، ٹرالوں، ٹیکسیوں، رکشوں وغیرہ پر ضَروتاً اپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ہر طرف سبز سبز پرچموں کی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی۔عُمُوماً ٹرکوں کے پیچھےجانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں۔میری آرزُو ہے کہ ٹرکوں ،بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں اَلْفاظ میں تحریر ہو،مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے ۔ مالِکانِ بس اور ٹرانسپورٹ والوں سے ملکر مَدَنی ترکیبیں کیجئے اور سگ ِمدینہعُفِیَ عَنْہ کے دل کی دُعائیں لیجئے۔
ضَروری اِحْتِیاط:اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے۔ نیز جُوں ہی ربیعُ النُّور شریف کا مہینہ تشریف لے جائے فوراً اُتارلیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو بِغیر نقش وتحریر کے سادَہ سبزپرچم لہرائیے۔ (سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی حتَّی الامکان اپنے مکانِ بے نشان بنام’’بیتُ الفنا‘‘پر سادہ جھنڈے لگوا تا ہے)
نبی کا جھنڈا لیکر نکلو دُنیا پر چھا جاؤ
نبی کا جھنڈا اَمْن کا جَھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
اپنے گھر پر ۱۲ جھا لَروں (یعنی لڑیوں)یا کم اَزْکم ۱۲ بلبوں سے نیز اپنی مسجِد و مَحَلے میں بھی ۱۲ دن تک خُوب چَراغاں کیجئے۔(مگر ان کاموں کیلئے بجلی چوری کرنا حرام ہے ۔ لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فَراہَم کرنے والے اِدارے سے رابِطہ کر کے جائز ذرائِع کی ترکیب بنایئے) سارے عَلاقے کو سبز سبز پرچموں اوررنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنادیجئے۔مسجِد اور گھر کی چھت پرچوک وغیرہ پر راہگیروں اورسُواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے