Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
سفید لباس، عمامہ، سربند، ٹوپی،سر پر اَوڑھنے کی سفید چادر، پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپّل، تسبیح، عِطر کی شیشی،ہاتھ کی گھڑی،قلم،قافِلہ پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صُورت میں نئی لیجئے۔(اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اشیاءممکن ہوں وہ نئی لیں)
آئی نئی حکومت سکّہ نیا چلے گا
عالَم نے رنگ بدلا صبحِ شبِ وِلادت
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج ہم نےمِیلاد شریف منانے والوں کے حوالے سے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کی۔
٭جشنِ وِلادت منانے کی بَرَکت سے خوش نصیب ، ابراہیم نامی شخص کے نوجوان بیٹے کوخواب میں جنّت کے اندر اپنے مرحوم باپ کا قُرب نصیب ہو گیا۔
٭شبِ وِلادت،شبِ قدر سے بھی افضل ہے۔
٭حضورِانورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تشریف آوری کے شکریہ کے لیےذکرِ میلاد کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے۔
٭جشنِ مِیلاد مُصطفےکی خوشیاں منانےوالوں سےسرکارِدوعالَم،نورِمجسم،شاہِ آدم وبنی آدم، رسولِ مُحتشم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَخوش ہوتے ہیں۔
٭جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی بَرَکت سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی نصیب ہوتی ہے ۔
٭جشنِ مِیلاد مُصطفےمنانے کی بَرَکت سے گھر میں رحمتیں اور برکتیں اترتی ہیں ۔
٭جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی برکت سےپورا سال امن وامان رہتا ہے ۔