Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
گُنا ثواب ملتا ہے۔سُنَّتوں بھرے بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی ا صلاح ہونے کی خبریں ہیں، آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خُوش نصیب ہوں گے جوبیان کا کیسٹ سُن کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے ۔لہٰذا ایسی کیسٹیں اور V.C.D,Sلوگوں تک پہنچانا دین کی عظیم خِدمت او ر بے اِنْتہا ثواب کا باعِث ہے تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم از کم12آڈیویا وڈیو کیسٹیں سنّتوں بھرے بیان کی ضرور فروخت کرے۔مُخَیَّراسلامی بھائی اگر مُفْت تقسیم کریں تو مدینہ مدینہ۔جشنِ وِلادت کی خُوشی میں بیان کی کیسٹیں اور V.C.D,S خوب تقسیم فرمائیے اورتبلیغِ دین میں حصّہ لیجئے۔ شادیوں کے مواقِع پر ’’شادی کارڈ‘‘کے ساتھ رِسالہ اور ہوسکے تو بیان کا کیسٹ یاV.C.D بھی منسلک فرمائیے۔عیدکارڈزکارَواج ختم کرکے اِس کی جگہ بھی یہی رائج کیجئے تاکہ جو رقم خرچ ہو اُس سے دین کا بھی فائدہ ہو ۔ مجھے لوگ قیمتی عید کارڈز بھجواتے ہیں اِس سے دِل خُوش ہونے کے بَجائے جلتا ہے۔کاش ! عید کارڈ پر خَرچ ہونے والی رقم دین کے کام میں صَرف کی جاتی!نیزاس پر لگی ہوئی افشاں (یعنی چمکدار پاؤڈر)سے سخت پریشانی ہوتی ہے۔
اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب
کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے
بڑے شہر میں ہر علاقائی مُشاوَرت کا نگران (قصبے والے قصبے میں)12دن تک روزانہ مختلف مساجِد میں عظیمُ الشّان سُنَّتوں بھرے اجتماعات مُنْعَقِد کرے (ذِمّے دار اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعات فرمائیں)ربیعُ النُّور شریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سار امہینہ سبز پرچم ساتھ لایا کریں۔
لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم
دیوانہ سرکار کا کتنا پیارا لگتا ہے
گیارہ(11)کی شام کو ورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے۔ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نِیَّت سے