Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat

Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat

اظہار کرنا،اجتماعِ مِیلاد وجلوسِ مِیلاد کے عاشقانِ رسول کے لیے لنگرِ مِیلادیہ (کھانا کھلانے) کااہتمام کرنا،جلوسِ مِیلادمیںمدنی پرچم اُٹھائے،باوُضولب پردُرود و  سلام اورنعتوں کے نغمے سجائے،تعظیمِ نبی سے سر کو جھکائے"مرحبا یا مُصطفےٰ"کے نعرے لگانااور خوب خوب صدقہ وخیرات باعثِ اجرو ثواب ہے۔

جب تَلک یہ چاند تارے جِھلمِلاتے جائیں گے

 

تب تَلک جشنِ وِلادت ہم مناتے جائیں گے

اُن کے عاشق نور کی شمعیں جلاتے جائیں گے

 

جبکہ حاسد دِل جلاتے سٹپٹاتے جائیں گے

حشْر تک جشنِ وِلادت ہم مناتے جائیں گے

جھوم کر سارے کہو آقا کی آمد مرحبا

تم کرو جشنِ وِلادت کی خوشی میں روشنی

ذِکرِ مِیلادِ مبارک کیسے چھوڑیں ہم بھلا

 

مرحبا کی دُھوم یارو!ہم مچاتے جائیں گے

حشْر میں بھی ہم یہی نعرہ لگاتے جائیں گے

وہ تُمہاری گورِ تِیرہ جگمگاتے جائیں گے

جن کا کھاتے ہیں اُنہِیں کے گِیت گاتے جائیں گے

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص416 تا418)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                             صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!نبیِ کریْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  چونکہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی رحمت  ہیں جو صرف ایک قوم یاملک کے لیے ہی نہیں  بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تما م عالمین کیلئے رحمت  ہیں جیساکہ پارہ 17 سُوْرَۃُ الْاَنْبِیاء آیت نمبر 107 میں ارشاد ہوتاہے :

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لئے

رحمتِ الٰہی ملنے پر خُوشی مَنَانے کا حکم تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے  خود ارشاد فرمایاہے ، چنانچہ  پارہ 11 سُورہ ٔ  یُونُس کی آیت نمبر 58 میں اِرْشاد ہوتاہے ۔