Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
اہلِ سُنت کاہے بیڑا پار اصحابِ حُضُور
نجم ہے اور ناؤ ہے عترت رسولُ الله کی
(حدائق بخشش،ص۱۵۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اورآلِ رسول کی تعظیم و توقیراور ان کی مَحَبَّت عشقِ رسول کی علامات ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عموماً جو سچا مُحِب ہوتاہے ،اس کو تو اپنے محبوب کے شہر ،شہرکے گلی کُوچوں،بازاروں ہرایک چیز سے مَحَبَّت ہوتی ہے ، محبوب سے نسبت کی وجہ سے اس کا شہر ادب واحترام اور تعظیم کا مقام بن جاتاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم پیارے آقا،میٹھے مصطفیٰ،محمد رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کرتے ہیں، تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کاتقاضایہ ہے کہ آپ کے مبارک شہر مکّۂ مکرّمہ اور مدینۂ طیبہ سے بھی سچی مَحَبَّت ہونی چاہیے اور انکا ادب واحترام بھی ہمارے دلوں میں قائم رہنا چاہیے۔
حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا
ارے سرکا موقع ہے اوجانے والے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نبیِ اکرم ،نُورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے مَحَبَّت کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سُنَّتوں کو عمل کے ذریعے خوب عام کریں ، کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طریقوں پر عمل کرنا ہی ہمارے لئے ترقیٔ درجات کا زِینہ ہے جیسا کہ