Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

سے طلاق سے  متعلق جاری ہونے والے ایک اَہَم پمفلٹ کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہوگا،اس پمفلٹ کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے بھی پڑھ سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم حُضُورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ  کےعلمی کمالات وفضائل کے بارے میں سُن رہے تھے ،آپ کی علمی مصروفیات سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی ساری زندگی عِلْمِ دین حاصل کرنے اور اُسے پھیلانے میں گُزار دی،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ  کے مِشن پر چلتے ہوئے اپنے دل میں عِلْمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا کریں اور اس کے ذریعے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کریں۔یاد رکھئے! عِلْمِ دِین انسان  کو  مُعاشرے کا اچھا فرد بناتا ہے،عِلْمِ دین ہی کی وجہ سے  مخلوقِ خدا   اس  بندے سے محبت کرنے لگتی ہے ، علم ہی کی وجہ سےانسان کو عزّت و شرافت  حاصل ہوتی ہے  اور علم ہی کی وجہ سے انسان تقویٰ و  پرہیز گاری اختیارکرتا ہے ،ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بارہا علم ِ دین کے فضائل بیان کرتے ہوئے اپنے غلاموں کو عِلْمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ، آئیےاس ضمن میں 5 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں:

1.     حضرت سیِّدُنا مُعاذ بن جبل  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ سے مروی ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:علم حاصل کرو کیونکہ اس کا حاصل کرنا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خشیت، اسے طلب کرنا عبادت، اس کا درس دینا تسبیح، اس میں بحث کرنا جہاد، بے علم کو علم سکھانا صَدَقہ اور اس کی اہلیت رکھنے والوں تک اسے پہنچانا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا قُرب حاصل کرنا ہے۔ یہ تنہائی میں غمخوار، خلوت کا ساتھی، خُوشی و غمی پر دلیل، دوستوں کے ہاں زِینت، اجنبی لوگوں کے ہاں قرابت دار اور راہِ جنّت کا مینار ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کے باعث قوموں کو بلندیوں سے نوازتا ہے اور انہیں نیکی و بھلائی کے کاموں میں ایسا رہنما اور ہادی بنا دیتا ہے کہ ان کی پیروی کی جاتی ہے، ہر خیر و بھلائی کے کام میں ان