Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

(۲)اَنبیائے کرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام  کی بِشارتیں

آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ  کے والدِ ماجد کو نبیِ کریم،رؤف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عِلاوہ جُملہ اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بھی یہ بِشارت دی کہ تمام اَوْلیاءُاللہ تمہارے فَرزَنْدِ اَرْجُمَنْد کے فرمانبردار ہوں گے اور اُن کی گردنوں پراُن کا قَدَمِ مُبارَک  ہوگا۔([1])

جس کی مِنْبر بنی گردنِ اَوْلیا             اُس قَدم کی کَرامت پہ لاکھوں سَلام

(حدائقِ بخشش، ص۳۱۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ ہمارے غوثِ پاک، شہنشاہِ بغداد  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کی شان و عظمت کس قَدَر بُلند و بالا ہے کہ  آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کے پیدا ہوتے ہی غَیْب بتانے والے آقا،  مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ  کے بُلند مَرتبے اور شان و عَظَمت کی بِشارت  دے دی تھی اورحُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کے والدِ مُحتَرم کو یہ  بھی بتا دیا تھا کہ تمہارا فرزند تمام اَوْلیاء کا سردار ہوگا۔چُنانچہ آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ  کے پیدا ہوتے ہی بَرکات و تَجلیَّات کا ظُہُور شُروع ہوگیا۔

وِلادَتِ با سَعادَت  اور حَیْرت اَنگیز واقعات

آپ  کی وِلادَتِ باسَعادَت کے وَقْت بہت سے حَیْرت اَنگیز واقعات ظُہُور پَذیر ہوئے، سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ جب آپ رَونق اَفْروز ہوئے،اُس وَقْت آپ کی والدہ ماجِدہ حضرت اُمُّ الْخَیْر فاطِمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہَا  کی عُمر ساٹھ (60)سال کی تھی، حالانکہ اِس عُمر میں  عام طور پر عورتوں کو اَوْلاد سے نا اُمیدی ہوجاتی ہے۔([2]) یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فَضْل تھا کہ اِس عُمر میں حُضُور غوثِ اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ


 



[1] تفریح الخاطر،ص ۵۷،مفہوماو ملخصاً

[2]بھجۃ الاسرار،ص ۱۷۳، مُقدمہ غنیۃ الطالبین،ص ۱۰ بتغیر قلیل