Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba
اپنی ماں کے بَطَنِ مُبارَک سے پیدا ہوئے۔جس رات حُضُور غوثِ اعظم دَسْتگیر،پیرانِ پیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کی وِلادَت ہوئی، اُس رات جِیلان شریف کی جن عورتوں کے ہاں بچہ پیدا ہوا ،اُن سب کو اللہ کریم جَلَّ جَلَالُہٗ نے لڑکا ہی عطا فرمایا اور ہرنیا پیداہونے والا لڑکا اللہ عَزَّوَجَلَّ کا وَلی بنا۔([1])
دُودھ ماں کا نہ پِیا آپ نے رَمضانوں میں آپ بچپن سے سمجھدار ہیں غوثِ اعظم
حَشْر تک گائیں گے ہم گیت تمہارے مُرشِد ہم تمہارے جو نمک خوار ہیں غوثِ اعظم
) وسائلِ بخشش مرمّم،ص ۵۶۰(
سُلطانِ ولایت | غوثِ پاک | دریائے کرامت | غوثِ پاک |
ولیوں پہ حکومت | غوثِ پاک | فرماؤحمایت | غوثِ پاک |
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک |
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کا حُلْیَہ بیان فرماتے ہوۓ اَبُو عَبْدُاللہ بن اَحْمد بن قُدَامَه رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں: شَیْخُ الاسْلَام، سُلْطَانُ الاولِیَاء ، مُـحْیِ الدِّیْن،سَیِّد عَـبْدُالْـقَادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ نَازُک بَدن، میانہ قد، کُشَادہ سِیْنَہ، کُشَادَہ اور طَوِیْل داڑھی اور گندمی رنگ کے مالک تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کے ابرو ملے ہوئے، آواز مُبارَک بُلَند اور چہرہ نہایت ہی حَسِیْن تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ نہایت ہی ذَہین تھے۔([2])
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی ،عاشقِ اولیاء وغوثُ الوریٰ،حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ”مُنّے کی لاش“کے صفحہ 4 پر