Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادَہ،اُتنا ثواب بھی زِیادَہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دین کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچّوں گا۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَبِیْعُ الاۤخرجاری ہے۔یہ وہ ماہِ مبارک ہے کہ جس کی 11تاریخ،قُطبِ ربّانی،غوثِ صَمدانی،قِنْدیلِ نُورانی،شہبازِ لامکانی حضرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہکاعرس مبارک منایا جاتاہے،جس کوعاشقانِ غوث بڑی گیارہویں شریف بھی کہتے ہیں،اسی مُناسَبت سے ہم آج سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ پُر اَنْوَار میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہَسْتِی کا ذِکْرِ خَیر ،بالخُصُوص اُن کا علمی مقام سُنیں گے ، جِنہیں دُنیا غَوْثِ اَعْظَم کے لقب سے جانتی ہے۔اللہعَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو ولایت کا وہ عظیم تاج عطا فرمایا کہ آپ تمام اولیاء کے سردار قرار