Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba
المدینہ“کےتحت ملک وبیرونِ ملک سینکڑوں جامعات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچیکے علاقے مدرسۃُ المدینہ گودھرا کالونی بابُ المدینہ(کراچی) کی دوسری منزل میں کھولی گئی۔ جہاں تین (3)اساتذۂ کرام نے اسلامی بھائیوں کو عالم کورس (درسِ نظامی) پڑھانا شروع کِیا۔اس جامعۃُ المدینہ کو قائم ہوئے زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ یہ عمارت علم کے طلبگار اسلامی بھائیوں کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہو گئی۔چُنانچہ اس جامعۃُ المدینہ کو 1998ء میں گلستانِ جوہر جامع مسجد فیضانِ عثمانِ غنی کے پڑوس میں وسیع عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران سبز مارکیٹ (شُومارکیٹ) بابُ المدینہ کراچی میں بھی شام کے اوقات میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز ہو چکا تھا۔
شیخ طریقت، امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اسلامی کی جانب سے حصولِ عِلْمِ دِین کی بھرپور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول و عاشقانِ غوثِ اعظم،راہِ خدا میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے، وہیں کثیرعاشقانِ رسول و عاشقانِ غوثِ اعظم نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ عِلْمِ دین کے حصول کیلئے جامعۃُ المدینہ کا بھی رُخ کِیا۔ یوں دُنیا بھر بالخُصُوص پاکستان میں جامعۃُ المدینہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں۔ تادم ِ بیان صرف پاکستان میں437 جامعاتُ المدینہ للبنین وللبنات قائم ہیں،جن میں 27819طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالم کورس) کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اورسینکڑوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علم کے موتیوں سے اپنی جھولیاں بھر کر سندِ فراغت بھی پاچکے ہیں۔ آپ بھی اپنا نام خُوش نصیبوں میں داخل کروائیے اور اپنے بچّوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیےاپنے بھائیوں، دوستوں، عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچّوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔ اس سے جہاں چہارجانب علم کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرے چھٹیں گے، وہیں آپ کے لیے صدقۂ جاریہ کاسلسلہ بھی ہو جائے گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ