Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

میں مشغول ہوجانا چاہیے  ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ فی زمانہ دعوتِ اسلامی نے  ہماری آسانی کیلئےعلمِ دین   سیکھنے کے بہت سے ذریعےمہیا کردئیے ہیں ۔ مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے مدارسُ المدینہ ،دارُالمدینہ اور  درسِ نظامی (عالم کورس ) کرنے کے خواہشمنداسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کیلئے جامعاتُ المدینہ قائم ہیں۔ اس کے علاوہ  مختلف شعبہ جات سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائیوں  کی تربیت اوران میں مزید قابلیت پیدا کرنے کیلئے مختلف کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ ان میں 12 دن کااِصلاحِ اعمال کورس،41 دن کا "12مدنی کام کورس"اور "63 دن کا مدنی تربیتی کورس" تو بہت ہی اَہمیّت کے حامل ہیں۔ فرض عُلوم  سکھانے کیلئے وقتاً فوقتاً12دن کے فرض عُلوم کورس کا بھی اہتمام کیاجاتاہے، جس میں مفتیانِ کرام جدول کے مطابق اسلامی بھائیوں کو انتہائی آسان انداز میں فرض عُلوم پر مشتمل مدنی پھولوں سے نوازتے ہیں۔ چُونکہ اب کم وبیش ہر موبائل فون میں میموری کارڈ (Memory Card) لگانے کی سہولت ہوتی ہے،لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ نے حُصولِ عِلْم کے طلبگاروں کی آسانی کیلئے  ان فرض عُلوم کورسز کی ویڈیوز(Videos) کو میموری کارڈز (Memory Cards)میں شائع کردیا ہے تاکہ  مسلمان زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھاسکیں۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ان کورسز میں جہاں عِلْمِ دِین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کیا جاتا ہے، وہیں کافی حد تک فرض عُلُوم کی معلومات بھی ہو جاتی ہیں۔علمِ دین حاصل کرنے اور عمل کا جذبہ پانے کا ایک بہترین  ذریعہ ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ کم ازکم3 دن کے مدنی قافلے میں سفراورہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شرکت کرنابھی ہے ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہیں،آئیے ترغیب کے لئےہفتہ واراجتماع میں شرکت کرکے دُنیا و آخرت کی برکتیں لُوٹنے  والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہار سُنتے ہیں۔