Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal

ماں،کسی کی  بہن یا کسی کی  بیوی اور بیٹی ہے۔

عورتوں کا پرد ہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہمیں خود بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور اپنے گھر کی عورتوں کوبھی اسلامی حکم کے مُطابق پردے  کی تاکیدکرنی چاہیے،عورتوں کیلئے پردہ بہت ضروری ہے اور بے پردگی بعض اوقات بہت ہی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ،ہمارے مُعاشرے میں بے حیائی اور فتنے فسادات کا ایک اَہَم  سبب  بے پردگی کی نحوست ہے ،بعض بد نصیب آزاد خیال عورتیں پردے کو قید اور پابندی سمجھتی ہیں اور پردہ کرنے کو مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ سخت معیوب سمجھتی ہیں، ایسے لوگوں کو جاننا چاہیے کہ پردہ زحمت نہیں بلکہ رحمت ہے، پردہ تو عورتوں کی عزت کی حفاظت کرتا ہے گویا کہ پردہ  عورت کے لئے ڈھال ہے اورایک مسلمان کیلئے تو یہی بات کافی ہے کہ پردے کا حکم  ہمارے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ  نے فرمایا ہے: چنانچہ پارہ 22سُوْرَۃُالْاَحْزاب کی آیت نمبر 59 میں ارشاد ہوتاہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّؕ-

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اےنبی اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے مُنہ پر ڈالے رہیں۔

پارہ 18سُوْرَۃُ النُّورکی آیت نمبر31میں ارشاد ہوتاہے :

وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ۪-

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اوردوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں۔

مگر افسوس صد افسوس!ہمارے معاشرے میں خواتین ایک توخود  پردہ کرتی نہیں اورجو خوش نصیب اسلامی بہنیں اس حکمِ قرآنی پر عمل کرتی ہیں ان  کو  مُلانی کہہ کر مذاق اُڑایا جاتا ہے،کبھی (کوئی