Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے نا محرموں سے میل جول کا وبال، ویلنٹائن ڈےمنانے کی نحوست اور بے حیائی اور بے پردگی کی مذمت سے مُتَعَلِّق سُنا یقیناًبےحیائی مُعاشرے میں بگاڑ کا سبب ہے۔
٭٭ جب دو مرد وعورت تنہائی میں ہوتے ہیں تو شیطان انہیں برائی پر اُبھارتاہے ۔
٭٭ عورت گھر کی دولت ہے جسے چُھپاکر رکھنا ضروری ہے ہرایک کودکھانے سے چوری ہوجانے کا خطرہ ہے ۔
٭٭ پردے کا ذہن بنانے کیلئے صحابیات کی سیرتِ مبارکہ پر نظر کیجئے کہ انہوں نے مشقتوں کے باوجود بھی پردے کو نہیں چھوڑا۔
٭٭بے پردگی و بدنگاہی میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی ہے۔
٭٭بدنگاہی آنکھوں کا زنا ہے ۔
٭٭بدنگاہی شیطانی کام ہے ۔
٭٭ بے پردگی مُعاشَرے میں فَحاشی کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہے۔
٭٭بدنگاہی شیطان کے تیروں میں سے زہر میں بجھا ہوا ایک تیر ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں بے حیائی ،بد نگاہی اور بےپردگی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔