Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal
(۲)جب کبھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے کوئی وعدہ کرو تو اسے ضرور پُورا کرو اور اُسے پورا کرنے میں جلدی کرو کیونکہ جب بھی کوئی شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے وعدہ کرتا ہے تو مَیں اور میرے ساتھی اس کو وعدہ پورا کرنے سے روکتے ہیں ۔
(۳) جب بھی کسی پر صدقہ کرنے کا ارادہ کرو تو فورا ًاس پر عمل کر و کیونکہ جب بھی کوئی شخص ایسا نیک اِرادہ کرتاہے تو مَیں اور میرے ساتھی اسے وَرْغلاتے ہیں اور اسے اس نیک عمل سے روکتے ہیں۔اتنا کہنے کے بعد شیطان مردود آپ عَلَیہِ السَّلام کے پاس سے رُخصت ہوگیاوہ یہ کہتا جا رہا تھا:''ہائے افسوس! مُوسیٰ (عَلَیہِ السَّلام) میرے تینوں واروں سے واقف ہوگئے ،ان کے ذریعے ہی تو میں لوگو ں کو بہکاتا ہوں، اب موسیٰ (عَلَیہِ السَّلام) تو لوگوں کوان با توں سے آگا ہ کر دیں گے۔'' (عیون الحکایات مترجم ،۱/۱۹۲،عیون الحکایات، عربی ص ۱۲۳)
مَحَبَّت میں اپنی گما یا الٰہی | نہ پاؤں میں اپنا پتہ یا الٰہی |
رہوں مست وبے خُود میں تیری ولا میں | پلا جام ایسا پلا یا الٰہی (وسائلِ بخشش،ص۱۰۵) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ شیطان مخلوقِ خدا کو جن ہتھیاروں سے اپنا شکار بناتاہے ان میں سے ایک نامحرم عورتوں کے ساتھ تنہائی اختیار کرنا بھی ہے کہ اگر کہیں مرد وعورت اکیلے ہوں تو شیطان انہیں گناہ کی طرف راغب کرتاہے ۔واقعی غیر محرم کے ساتھ خَلْوَت (تنہائی )اختیار کرنا گُناہوں کے دروازے کھول دیتا ہےجیساکہ خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ