Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal
بالآخر ان کی اپنے گھر کو اسلام کا گہوارہ بنانے کی سوچ رنگ لائی اور ان کے شوہر بھی اسلام کےرنگ میں رنگ گئے۔ اپنے گھروں کو مَدَنی ماحول کا گہوارہ بنانے کے لیے اگر آپ کو بھی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو بُزرگانِ دِین کی قُربانیوں اور ان کی راہ میں آنے والی مُشکلات کو یاد کریں اور یاد رکھئے کہ اس راہِ پُر خَطَر پر چلنا بڑے دِل گُردے کا کام ہے۔ سچی وَفا تو یہ ہے کہ جب خود مَدَنی ماحول کی برکتوں سے فیض یاب ہوں تو اپنے دیگر گھر والوں کو بھی تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی مُعطّر و مشک بارفضاؤں سے دُور نہ رہنے دیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دِن دگنی رات چگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور كم وبيش 103شعبہ جات وجود میں آچکے ہیں آیئے !میں آپ کے سامنے ان شعبہ جات میں سے ایک انتہائی اَہَم شعبہ ’’المدینہ لائبریری‘‘ کا تعارف پیش کرتا ہوں۔
مجْلس اَلْمدینہ لائبریری کا تَعارُف:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن کی عالمگیر غیر سِیاسِی تحریک دعوتِ اسلامی سُنَّتوں کی خِدمت کیلئے 100 سےزائدشُعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔آسان انداز سے علمِ دین کی روشنی پھیلانے اورلوگوں کواسلامی تعلیمات سے رُوشَناس کروانے کیلئے ان شعبوں میں ایک شُعبہ’’المدینہ لائبریری‘‘بھی قائم کِیا گیا ہے۔جس میں مُطالَعہ کیلئے خُوشگوار ماحول، آڈیو،ویڈیوبیانات ومدنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے كیلئے کمپیوٹر وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پرمُشتمِل شیخِ طریقت، امیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ، عُلَمائے اہلسنت کَثَّرَہُمُ اللہٗ تَعَالٰیاوراَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب ورَسائِل اور VCDs, CDs ميموری کارڈزوغیرہ رکھنےکی مجلس کی طرف سے طے شُدہ نظام کےمطابق رکھنےکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ہم بھی اِس سَہولَت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے علمِ دین کی برکات سےمالا مال ہو سکتے ہیں۔