Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
گئے اَعْمال پر غور کرے ، جو اَعْمال اُس کو نفع دِلوانے میں مُعاون ثابت ہوں، اُن کو مزید بہتر کرے اور جو کام اِس نفع کے حُصُول میں رُکاوٹ بن رہے ہوں، اُنہیں چھوڑ دے،جو شخص اس طرح اپنا اِحْتِساب جاری رکھے گا،وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی توفیق سےکامیابی سے ہمکِنار ہو گا اور بطورِ نفع اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اُسے جنّت میں داخلہ نصیب ہوگا اور اگر ایسا کرنے کی بجائے ”خواب ِ غفلت “ کا شکارہوجائے تو وہ خسارے میں رہے گا ،جس کا نتیجہ جہنّم میں داخلے کی صُورت میں سامنے آسکتا ہے۔(وَالْعِیاذُ بِاللہ عَزَّ وَجَلَّ )
شیخ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آسان اور بہتر انداز میں فکر ِمدینہ(یعنی اپنا محاسبہ) کرنے کےبارے میں جو رہنمائی فرمائی ہے، وہ واقعی قابلِ تَحْسِیْن اور لائقِ عمل ہے،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِس پُرفِتَن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طریقۂ کار پر مُشْتَمِل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنام”مَدَنی اِنعامات“بَصُور ت سُوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72،اسلامی بہنو کے لئے 63،طَلَبۂ علمِ دین کے لئے 92 ،دینی طالِبات کے لئے 83 ، مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کے لئے 40 اور خُصُوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔
عاملینِ مدنی انعامات کے لئےدعائے عطار
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی انعامات کا سلسلہ کیوں شروع فرمایااس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’(تاکہ) مَدَنی کام میں ترقی،اَخلاقی تربیت و تقویٰ ملے اس غَرَض سے میں نے”مَدَنی انعامات“ کاسلسلہ شروع کیا۔(جنت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ، ص۲۵)جب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فلاں اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کا ”مَدَنی انعامات“پر عمل ہے تو دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے یا سنتا ہوں کہ فُلاں نے زبان اور آنکھوں کا یا ان میں سے کسی