Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب
٭جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے:بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِترجمہ:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔ (ابوداو،د، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵) اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ الصَّمَدعَزَّوَجَلّ َکی مدد شاملِ حال رہے گی٭ گھرمیں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا(اَیضاً۔حدیث۵۰۹۶) (ترجمہ :اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر آئے اور اپنے رب اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر ہم نے بھروسہ کیا ) دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کر ے اس کے بعد سورۃُ الِاخلاص شریف پڑھے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل روزی میں بَرَکت ، اور گھر یلو جھگڑوں سے بچت ہو گی٭اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات (مَثَلاً ماں، باپ ، بھائی،بہن، بال بچّے وغیرہ)کوسلام کیجئے٭ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لئے بغیر مَثَلاً بسم اللہ کہے بِغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے٭ اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی