Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
اور بالخُصوص گُناہوں کے مَرض کے لئے تِریاق (دَوا)ثابت ہوتے ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیا ر ہے،اگر آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر بَصَمیْمِ قَلْب (سچّے دل سے)اِن کوقَبول کر کے اِن پرعمل شُروع کر دِیا تو جیتے جی بہت جلد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔آپ کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سُکونِ قَلْب نصیب ہوگا،باطِن کی صَفائی ہو گی نیز خوفِ خدا وعشقِ مُصْطَفٰے کےچشمے آپ کےقَلْب سے پُھوٹیں گے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّآپ کے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام حیرت انگیز حَد تک بڑھ جائےگا۔ چونکہ مَدَنی اِنعامات پر عملاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے حُصُول کا ذریعہ ہے،لہٰذاشیطان آپ کو بہت سُستی دِلائے گا،طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھائے گا،آپ کا دِل نہیں لگ پائے گامگر آپ ہمّت مَت ہارئیے گا،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دِل بھی لگ ہی جائے گا۔
اے رضا ہر کا م کا اِک وقت ہے دِل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
(حدائقِ بخشش،ص۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مدنی انعاماتپرعمل،درحقیقت قرآن وحدیث کے بعض اَحکامات اور بُزرگوں کے معمولات پر عمل کرنا ہے،اِن پرعمل کی اتنی برکتیں ہیں کہ جن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا مثلاًنیک اور جائز کاموں میں اچھی اچھی نیّتیں کرکے ثواب بڑھانے کا موقع ملتاہے مدنی انعامات کی برکت سے فرائض واجِبات یعنی نمازوں کی اَدائیگی کی پابندی نصیب ہوتی ہےمدنی انعامات نفل روزوں کی عادت بنانے کاذریعہ ہیں مدنی انعامات پر عمل سے اَوْرَاد و وظائِف پر اِسْتِقامت نصیب ہوتی ہےمدنی انعامات سے امیرِ اہلسُنّت،عُلَمائے اہلسُنّت کی کُتُب کے مطالعے کا شوق