Faizan-e-Madani Inamaat

Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

ترغیب پر مشتمل ایک مدنی انعام موجود ہے، چُنانچہ

مدنی انعام نمبر14پر ہے:”کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ کم ازکم12 منٹ فکرِ مدینہ(یعنی اپنے اعمال کا مُحاسبہ)کرتے ہوئے جن جن مدنی انعام پر عمل ہوا رسالہ میں ان کی خانہ پُری فرمائی؟“

اعمال کے بارے میں غوروفکر کیاَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن و حدیث میں باقاعدہ اس کی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے،چُنانچہ پارہ 28سُوۡرَۃُ الۡحَشۡر کی آیت نمبر 18میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ- (پ۲۸،الحشر:۱۸)

                        ترجَمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور ہر جان دیکھے کہ کل کے لئے کیا آگے بھیجا ۔

     اس آیت کے تحت تفسیرِ ابن کثیر میں ہے کہ  اپنا مُحاسَبہ کرلواس سے پہلے کہ تمہارا مُحاسَبہ کیا جائے اور غور کرو کہ تم نے قیامت کے دن اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لئے نیک اَعْمال کا کتنا ذخیرہ جمع کیا ہے۔([1])  

احادِیثِ کریمہ میں رحمتِ عالم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی بارہا اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کی تَرْغِیْب دِلائی ہے، آئیے اس ضمن میں تین (3)فرامینِ مُصْطَفٰےسُنتے ہیں:

اِحْتِساب (فکرِ مدینہ) کے مُتَعَلّق  تین(3) فرامینِ مُصْطَفٰے

1.    جب تم کسی کام کو کرنا چاہو تو اس کے اَنجام کے بارے میں غور کرلو ، اگر وہ اچھاہے تو اسے کر


 

 



[1] تفسیر ابنِ کثیر،پ ۲۸،الحشر،تحت الآیۃ:۱۸،۸ / ۱۰۶