Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
ہے ....الغرض مدنی انعامات پر عمل دنیا و آخرت میں سرخروئی کا نہایت بہترین ذریعہ ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
8مدنی کاموں میں سے مدنی کام "مدنی انعامات"
میٹھی میٹھی اسلامی بھنو!نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئےدعوتِ سلامی کے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔دعوتِ اسلامی کے 8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام اپنے اَعْمال کامُحاسَبہ کرتے ہوئے مَدنی انعامات پرعمل کرنا بھی ہے ۔مدنی انعامات پہ عمل کرنے کی بڑی مدنی بہاریں ہیں ۔آیئے آپکی ترغیب کے لئے ایک اِیمان اَفروز مدنی بہار آپ کے گوش گُزار کرتی ہوں چُنانچہ
مدنی انعامات پر عمل کی برکت سے چل مدینہ کی سعادت مل گئی.
باب المدینہ(کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ الحمدللہ عزوجل ہمارا گھرانہ آقائے نعمت، مجدّدِ دین و ملت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کے ایک عظیم المرتبت خلیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی اولاد سے ہے .سیّدی اعلیٰحضرت علیہ رحمۃ ربّ العزت کے وہ خلیفۂ مکرّم میری والدۂ محترمہ کے نانا جان تھے اور ہمارے تمام اہلخانہ اُنہیں کے دست مبارک پر بیعت تھےـ ان سے بیعت کی برکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سیدی اعلیٰحضرت کی محبت وعقیدت رگ و پے میں سرا یت کئے ہوئے تھی،لیکن عملی زندگی میں ہماری مثال کورے کاغذ کی سی تھی بالخصوص نمازوں پابندی سے