Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
کُن ہے لہٰذاعقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاِس بُری آفت سے خودکو بھی بچائیے،اپنے گھر والوں اور دیگر اسلامی بہنو کو بھی بچنے کی ترغیب دلائیے اس کےلیے مَدَنی انعامات پر عمل كرتے ہوئے روزانہ فکر مدینہ كیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے کئی موذی امراض سے چھٹکارا نصیب ہو گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!شیخِ طریقت،امیرِاَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی انعامات کے ذریعےمسلمانوں کے عیوب اور ان کے رازوں کی پردہ پوشی کی بھی ترغیب دلائی ہے چنانچہ مدنی انعام نمب37 میں فرماتے ہیں:”آج آپ نے کسی مسلمان کے عُیوب پر مُطلع ہوجانے پر اس کی پردہ پوشی فرمائی یا(بلا مصلحتِ شرعی)اس کا عیب ظاہر کردیا؟نیز کسی کی رازکی بات(بغیر اس کی اجازت) دوسرے کو بتا کر خیانت تو نہیں کی؟“
عُموماً بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے عُیوب تلاش كرتے رہتے ہیں اور جب اس مذموم مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو موقع ملتے ہی لوگوں کے سامنے اس کی خامیاں بیان کرتے ہیں ۔اسی طرح بعض پیٹ کے ہلکے لوگوں میں یہ بُری خصلت ہوتی ہے کہ کوئی ان پر كتنا ہی اعتماد کرتے ہوئے اپنے راز کی بات بتائے اور كسی کو نہ بتانے کی تاکید بھی کرے مگر یہ لوگ حسبِ عادت سب کے سامنےان کے راز فاش کرتے اوران کی عزت تارتارکرتے اور كسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑتے ۔ لوگوں کے عُیوب بیان کرنے اور ان کے راز فاش کرنے والے دُنیا میں بھی ذِلّت کا مَزہ چکھتے ہیں اور آخِرت میں بھی رُسوائی ان كا مُقدَّربنتی ہے،آئیے ! اس ضمن میں تین فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنتے ہیں۔
مسلمانوں کے عُیُوب تلاش کرنے کی سزا