Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat
لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمدنی منوں اور مدنی منیوں کی مدنی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی كاايك شعبہ مدرسۃُ المدینہ (للبنین وللبنات)قائم ہے۔جس میں بچوں کو دُرُست مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھایاجاتاہے، سنتوں کا عامل بنایا جاتاہے۔آپ بھی اپنےبچوں کوتَجوید وقرأت کے ساتھ قُرآنِ پاک کی تعلیم دلوانے،ان کی اَخْلاقی تربیت کےذَریعے انہیں نیک بنانےاورانہیں اپنے لیے صَدَقَۂ جارِیہ بنانے کیلئےمدرسۃُ المدینہ میں داخل کروادیجئے۔
عطا ہو شوق مَولیٰ مَدرَسے میں آنے جانے کا
خُدایا ذَوْق دے قرآن پڑھنے کا پڑھانے کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جس طرح خُود پیکرِ شرم و حَیا اور نگاہوں کی حفاظت کے مُعاملے میں بہت حسّاس ہیں اسی طرح مدنی انعامات کے ذریعے اپنے مُریدین ومُتعلقین کو باحَيا بنانے اورنگاہوں کی حفاظت کا ذِہْن دینے کی کوشش فرماتے ہے، چُنانچہ مدنی انعام نمبر37ہے :کیا آج آپ نے اپنے گھر کے برآمدوں سے(بِلا ضرورت)باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے ان کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!عِلْمِ دِین سے دُوری کے سبب بعض لوگ گھروں کے دروازوں میں بِلاجِھجک جھانکنے کی آفت میں مبُتلانظر آتے ہیں،بالفرض دروازہ کُھلا نہ ہوتو اُچک اُچک کر جھانکتے ہیں،دراڑ میں سے جھانکتے ہیں ،کھڑکی میں سے جھانکتے ہیں،پردہ ہٹا کر جھانکتے ہیں اور اس بات کی بالکل بھی پروانہیں کرتے کہ کوئی اپنے گھر میں کس حالت میں بیٹھاہوگا۔یاد رکھئے! کسی کے گھر میں جھانکنے کی شریعت میں سختی سے مُمانَعت ہے۔