Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
نِیَّت کو درست اور پاکیزہ رکھنا کہ ہر نیکی اللہکریم ہی کے لئے کرنا۔(4) شریعت کے احکام کی پوری پوری پابندی کرنا۔(5)اللہکریم کے دِین کے سُتونوں مثلاً قرآن،کعبہ،نبی،نماز وغیرہ کی تعظیم اور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا ہمیشہ ادب و احترام کرنا۔(6)جو وظیفہ بھی پڑھیں مکمل توجہ کے ساتھ پڑھنا۔(7)جو عمل اور وظیفہ پڑھیں اس کی تاثیر پر پورا پورایقین(conviction)اور پختہ عقیدہ رکھنا۔ اگرشک و شبہ ہوا تو وظیفہ یا عمل میں اثر نہ رہے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بسااوقاتاوراد و وظائف کی فضیلتیں اور برکتیں سُن کرپڑھنے کا ذہن تو بنتاہے،مگراِس پراِستقامت نہیں مِل پاتی،اس کی2 بُنیادی وجوہات ہوسکتی ہیں،ایک تویہ کہ شایدہمیں دُرست پڑھنانہیں آتا،جس کی وجہ سے ہم اوراد و وظائف پڑھنے سے محروم رہتے ہیں،اِس کمزوری کو دُورکرنا چاہئے،ویسے بھی ہمیں نمازتوپڑھنی ہی پڑھنی ہے،تِلاوتِ قرآن توکرنی ہی ہے،ہم قرآنِ کریم دُرست پڑھناسیکھ لیں،اس کی بَرَکت سے اوراد و وظائف دُرست پڑھناآسان ہوجائے گا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں قرآنِ کریم کومخارِج کی دُرستی کے ساتھ پڑھنے کا باقاعدہ اِہتمام کیا جاتاہے،مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مدرسۃ المدینہ بالغان مساجد ،مارکیٹوں اوردفاتروغیرہ میں لگائے جاتے ہیں،جن میں لاکھوں عاشقانِ قرآن ،مفت تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ان عاشقانِ رسول میں ہم بھی شامل ہوکردُرست مخارِج کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کی سعادت حاصل کریں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی مسلمانوں کو”مجلس