Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

مدرسۃ المدینہ آن لائن“کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن قرآنِ کریم پڑھنے  کا موقع بھی مُہیّا کررہی ہے۔

       اوراد و وظائف میں سُستی کی دُوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شایدہم جلد گھبراجاتے ہیں کہ فُلاں وظیفے پر تواِتنا وَقْت لگتاہے،میرے پاس تو اِتنا وَقْت ہی نہیں ہے،اِس کمزوری کو دُورکرنے کا طریقہ ایک مثال کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،چنانچہ

       اگرکسی نےلمبے(Long Rootپر)سفرکرنا ہو،مثلاًلاہورسے کراچیجانا ہو تو وہ وقفے وقفے سےسڑک پر دِیے گئے کلو میٹرز کے نشانات کو دیکھتا ہے کہ  اب اِتنا سفرباقی ہے،اب اِتنا سفرباقی ہے،ان کلومیٹرزکے نشانات کودیکھتے رہنے سے اُسے محسوس ہوتاہے کہ شاید اُس کا سفرآسان ہوتاجارہاہے ،یہاں تک کہ وہ اپنی منزل پر پہنچجاتاہے۔

        اِسی طرح ثواب پرنظررکھی جائے اورابتدا میں چند وظائف کے لیے وَقْت کااندازہ کرلیا جائے  کہ فُلاں وظیفہ پڑھنے میں کتنا وَقْت لگتاہے،مثلاً سُورۂ مُلک کی تِلاوت پر تقریباً5منٹ لگتے ہیں،شجرۂ قادِریہ،رضویہ،ضیائیہ،عطاریہ میں دِیے گئے اوراد و وظائف میں سے روزانہ کا ایک وظیفہ ہے جسے 70بار پڑھنا ہوتاہےاور وہ ہے"اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ"،اِس پر تقریباً4منٹلگتے ہیں، 166باریہ پڑھناہوتاہے"لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہُ(آخر میں”مُحَمَّدٌرَّسولُ اللہ“)اِس پر تقریباً سَوا4منٹلگتے ہیں،111باراگریہ دُرُودشریف صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدپڑھاجائے توتقریباًساڑھے4(2/41)منٹ لگتے ہیں۔ تِینوں قُل(سُورۂ اِخلاص،سُورۂ فَلَقْاورسُورۂ نَاس)پڑھنے والے کے لیے  ہَر بَلا سے حفاظت کی خوشخبری ہے،اس وظیفے پر تقریباً ڈیڑھ(2/11)منٹلگتاہے۔اِس طرح ہم غورکرتے جائیں،کئی