Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
ہے،٭مَدَنی مذاکرہ،امیرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں تجربات سے مَدَنی تربیت حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ٭مَدَنی مذاکرے میں دِینی معلومات ملنے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت بھی ہوتی ہے،٭مدنی مذاکرے کی بَرَکت سے امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کئے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی بَرَکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔آئیے!نِیَّتکرتے ہیں کہ ہم بھی ہر ہفتے ”مَدَنی مُذاکرہ“دیکھنے کو یقینی بنائیں گے اور دُوسر ے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیتے رہیں گےاِنْ شَآءَ اللہ
12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مدنی کام”مَدَنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ،بالخصوص ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔
اِس رِسالے کے مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے۔٭عِلْم نہ سیکھنے کے نقصانات٭مَدَنی مذاکرے میں سُوال پوچھنے کی اَہَمِّیَّت٭مَدَنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے٭مَدَنی مذاکروں کی تفصیل تادمِ تحریر٭مَدَنی مذاکرے کے متعلقمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نکات٭مَدَنی مذاکرے کے تعلق سے اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مُشْتَمِل سُوال جواب٭مَدَنی مذاکرے کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔