Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

پارہ  22سُوْرَۃُالْاَحْزاب  کی آیت نمبر  56 میں اِرشادِباری ہے :

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ۲۲ ، الاحزاب : ۵۶)

ترجَمۂ کنزُالایمان : بیشک اللہ اور اُس کے فرشتے نبی پر دُرود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!اُن پر دُرود اور خوب سلام بھیجو۔

اے عاشقانِ رسول!معلوم ہوا!* اللہ پاک اور اُس کے فرشتے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودبھیجتے ہیں۔ * یہ آیت ِمبارَکہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی واضح نعت ہے۔ *  اللہ پاک اپنے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر رَحمت اُتارتا اور فرشتے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میںدعائے رَحمت کرتے ہیں۔ * اِس  آیت میں اِیمان والوں کو پیارے مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرود و سلام بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ * یہ بھی معلوم ہوا!اگرکوئی کام ایسا ہے جواللّٰہ پاک کا بھی ہو ، فرشتے بھی کرتے ہوں اور مسلمانوں کو بھی اُس کا حکم دیا گیا ہوتو وہ صِرْف و صِرْف آقائے مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرودبھیجنا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲