Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid
یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا راہ ِ خدا میں لڑنا بھی؟ارشاد فرمایا : ہاں! راہِ خدا میں لڑنا بھی ، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے ۔
(بخاری ، کتاب العید ین ، باب فضل العمل …الخ ، ۱ / ۳۳۳ ، حدیث : ۹۶۹)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذُوالْحِجَّه کے ان 10دنوں میں جتنا ہو سکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی بھرپورکوشش کرنی چاہئے۔ ان ایام کی آمد ہوتے ہی سُنَّتِ ابراہیمی کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ، ہر سال لاکھوں لاکھ مُسلمان اس ماہِ مُقدَّس میں اللہ پاک کے حکم کی بجاآوری ، سُنتِ ابراہیمی اور سُنَّتِ مصطفیٰ کی ادائی کے لئے کمر بستہ دِکھائی دیتے ہیں۔ لہٰذا جو مسلمان قربانی کرنے کی طاقت رکھتا ہو ، اُسے چاہیے کہ وہ رِضائے اِلٰہی کے حُصُول اور سُنَّتِ ابراہیمی کی اَدائیگی کی نِیَّت سے اس مہینے میں مالِ حلال سے قُربانی کا فریضہ سَراَنْجام دے ، کیونکہ یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے ، چنانچہ پارہ30 سُوْرۂ کوثر کی آیت نمبر2 میں ارشادِ باری ہے :
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ(۲) (پ۳۰ ، الکوثر ، ۲)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : تو تم اپنے ربّ کے لئے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔
مشہور مفسرِ قرآن امام فخرُ الدین رازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے ہیں : حنفی علمائے کرام نے اس آیت سے یہ اِسْتِدلال فرمایا کہ قُربانی واجب ہے۔ (تفسیر کبیر ، ۱۱ / ۳۱۸)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَحادیثِ مُبارکہ قربانی کے فَضائل ومَسائل سے مالا مال ہیں۔ آئیے!قُربانی کے فضائل پر مُشتمل چار(4)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ