Tilawat e Quran Kay Shoqeen

Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه صحابئ رسول ہیں ، آپ بھی عاشِقِ قرآن تھے ، ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا : آپ نفل روزے  کم رکھتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے؟   فرمایا : جب میں روزہ رکھتا ہوں تو کمزوری آجاتی ہے اور میں تِلاوتِ قرآن نہیں کر پاتاجبکہ مجھے تِلاوتِ قرآن سے محبت ہے۔ ([1])

اللہ پاک کا قُرْب دِلانے والی نیکی

حضرت فَرْوَہ بِن نَوفَل رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : میں حضرت خَبَّاب رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا پڑوسی تھا ، ایک روز میں آپ کے ساتھ مسجد کی طرف نکلا ، آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : اے شخص! جتنا ہو سکے اللہ پاک کا قرب حاصِل کرو! پھر خُود ہی فرمایا : اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کا سب سے پسندیدہ طریقہ اُس کا کلام (یعنی قرآنِ مجید) ہے۔ ([2])

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل             رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ

خواب میں اللہ پاک کا دیدار نصیب ہوا تَو...

حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : مجھے خواب میں اللہ پاک کا دیدار نصیب ہوا؛ (اس دُنیا میں اللہ پاک کا دیدار خواب میں تو ہو سکتا ہے مگر اس دُنیا میں جاگتی آنکھوں سے اللہ پاک کا دیدار کرنا  پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کی خصوصیت ہے ، ہاں! آخرت میں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر جنّتی کو اللہ پاک کا دیدار نصیب ہو گا ، خیر! امام احمد بن حنبل رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو اللہ پاک کا دیدار نصیب ہوا ، آپ فرماتے ہیں : )میں نے عرض کیا : اے رَبِّ کریم!


 

 



[1]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2018۔

[2]... شُعَبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2020۔