Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen
* حضرت امام کَتَّانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت بڑے عالِمِ دین گزرے ہیں ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے دورانِ طواف 12 ہزار مرتبہ قرآنِ کریم ختم فرمایا۔ ([1])* حضرت ابو بکر رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه اللہ پاک کے نیک بزرگ ہوئے ہیں ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے 40 سال ایسے گزارے کہ روزانہ ایک مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے۔ ([2])* حضرت محمد بن کعب قُرَظِی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت بُلند رُتبہ تابعی ہیں (یعنی آپ نے صحابئ رسول کی زیارت کی ہے) ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی تِلاوتِ قرآن کا بہت شوق رکھتے تھے ، آپ فرماتے تھے : میں ساری رات سُوْرَہِ زِلْزَال اور سُوْرَہِ قَارِعَہ پڑھتا رہوں ، ان میں بار بار غور و فِکْر کرتا رہوں ، یہ بات مجھے پُورا قرآنِ کریم (بغیر سمجھے) پڑھ لینے سے زیادہ پسند ہے۔ ([3])
گجرات کا ایک مشہور بادشاہ ہوا ہے؛ سطان محمود اَوّل۔ 9 وِیں صدی ہجری میں گجرات پر اس کی حکومت تھی ، ایک مرتبہ رمضان المبارک کی 26 وِیں رات تھی ، سلطان محمود اَوَّل عُلَمائے کرام کی خِدْمت میں حاضِر تھا اور تِلاوتِ قرآن کے فضائِل بیان ہو رہے تھے ، ایک عالِم صاحب نے فرمایا : قیامت کے دِن سُورج قریب آجائے گا ، سب لوگ