Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen
ممکن ہے کہ اُکتاہٹ بھی محسوس ہو ، اگر خود پرقابو رکھ کر ، نفس کو مجبور کر کے تِلاوت کرتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! چند ہی دِنوں میں عادَت ہو جائے گی ، قرآنِ مجید کی محبّت دِل میں بیٹھنے لگے گی ، تِلاوت میں دِل بھی لگنے لگے گا ، اگر ہم تِلاوت کا معمول بنا لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل کا زنگ اُترنے لگے گا ، پھر تِلاوت کے ساتھ ساتھ قرآنِ مجید کو سمجھنے کا شوق بھی خُود ہی اُبھرنے لگے گا ، جب ہم قرآنِ مجید کو سمجھنے کی کوشش کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس پر عَمَل کرنے کا بھی ذہن بن ہی جائے گا ، بَس شرط یہ ہے کہ ہم باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ، آدابِ تِلاوت کا لحاظ رکھتے ہوئے تِلاوت کریں۔
میں ادب قرآن کا ہر حال میں کرتا رہوں ہر گھڑی اے میرے مولیٰ میں تجھ سے ڈرتا رہوں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃ المدینہ بالغان
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں قرآن و سُنّت کا پیغام عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، نیک نمازی بننے ، شوقِ تِلاوت پانے ، قرآن سیکھنے اور تِلاوت کا معمول بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دِل روشن ہو گا ، قبر و آخرت کی تیاری کا ذِہن بنے گا اور دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔
الحمد للہ! مبلغینِ دَعْوتِ اسلامی مسجدوں ، مارکیٹوں ، سکولوں ، کالجوں وغیرہ میں جگہ