Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen
اور حرام کو حرام جانتا ہے ، اللہ پاک فرشتوں کو اس کا رفیق (یعنی ساتھی) بنا دیتا ہے۔ جب قیامت کا دِن ہو گا ، قرآنِ کریم اس بندے کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دلائِل دے گا ، قرآن کہے گا : اے رَبِّ کریم! ہر شخص دُنیا میں اپنے کام کی اُجْرت لیتا تھا مگر فُلاں شخص ، وہ دِن اور رات میں میری تِلاوت کرتا تھا ، میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا تھا ، یَا رَبّ! آج اسے اجر عطا فرما۔ قرآنِ کریم کی عرض پر اس بندے کو تاجِ شاہی اور کرامت کا لباس پہنایا جائے گا۔ پھر اللہ پاک قرآنِ کریم سے فرمائے گا : ھَلْ رَضَیْتَ؟ (اے قرآن!) کیا تُو راضِی ہے؟ قرآنِ کریم کہے گا : یَا رَبّ! اس سے بھی اَفْضَل اَجْر عطا فرما۔ اب اس بندے کو بادشاہت اور جنّت عطا کر دی جائے گی۔ پھر قرآنِ کریم سے کہا جائے گا : ھَلْ رَضَیْتَ کیا اب تُو راضی ہے؟ قرآنِ کریم کہے گا : ہاں ، یَا رَبّ (اب میں راضی ہوں)۔ ([1])
تلاوت کا جذبہ عطا کر اِلٰہی! معاف فرما میری خطا ہر اِلٰہی!
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه سے روایت ہے ، نبی اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : عنقریب فتنے ہوں گے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم! ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ فرمایا : اللہ پاک کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم)۔ پھر فرمایا : قرآنِ کریم میں تمہارے اگلے پچھلوں کی خبریں ہیں ، قرآنِ کریم میں تمہارے آپس کے فیصلے ہیں ، جو ظالِم قرآنِ کریم کو چھوڑ دے گا ، اللہ پاک اسے تباہ کر دے گا اور جو قرآنِ کریم کے عِلاوہ کہیں اور سے ہدایت ڈھونڈے گا ، اللہ پاک اسے گمراہ کر دے گا۔ قرآنِ کریم اللہ پاک کی مضبوط رَسّی ہے۔ قرآنِ کریم حکمت والا ذِکْر