Book Name:Jamal e Mustafa
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بینی یعنی ناک مُبارَک خُوبصورت اور دَراز تھی اور دَرْمیان میں اُبھار نُمایاں تھا اورناک کی ہڈی پر ایک نُور دَرَخْشاں تھا۔ جوشخص بغور نہ دیکھتا تو اسے معلوم ہو تا کہ ُبلند ہے ، حالانکہ بُلند نہ تھی۔ بُلندی تو وہ نُور تھا جواسے گھیر ے ہوئے تھا۔ ( الشمائل المحمدیہ للترمذی ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، ص۲۲ حدیث۷ ، ملتقطا )
بِینیِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
پسینۂ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیشانی مُبارک کُشادہ تھی اور چراغ کی مانند چمکتی تھی۔ چنانچہ حضرتِ حَسان بن ثابت رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں :
مَتٰی یَبْدُ فِی اللَّیْلِ الْبَھِیْمِ جَبِیْنُہٗ
بَلَجَ مِثْلَ مِصْبَاحِ الدُّجَی الْمُتَوَ قِّدٖ
یعنی جب اندھیری رات میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیشانی ظاہر ہوتی تو ، تاریکی کے روشن چَراغ کی مانند چمکتی۔
( شرح الزرقانی علی المواہب ج۵ ، ص۲۷۸ )
شفاعتِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
پرچمِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا