Book Name:Jamal e Mustafa
کے مَواقع پراپنے ہاتھوں یا اُنگلیوں پرمہندی لگا لیا کرتے ہیں ۔جس طر ح مَردو ں کو عورتوں کی نَقْل جائز نہیں ، اسی طرح عورتیں بھی مَردوں کی نَقْل نہیں کرسکتیں۔ جیسا کہ
حضرت اِبْنِ عَباس رَضِیَ اللہ عَنْہُما سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لَعْنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورتوں کی صُورت بنائیں اور مَردانی عورتوں پرجومَردوں کی صُورت بنائیں۔ ( مسند احمد بن حنبل ، مسند عبد اللہ بن عباس ، حدیث ۲۲۶۳ ، ۱ / ۵۴۰ ) ( 7 ) جاندار کی تَصاویر والے لباس ہرگز نہ پہنا کریں نہ ہی جانوروں یا انسانوں کی تَصاویر والے اِسٹیکر ز اپنے کپڑو ں پر لگائیں ، نہ ہی گھروں میں آویز اں کریں ( 8 ) اپنے بچوں کو ایسے ” بابا سُوٹ “ نہ پہنا ئیں جن پر جانوروں اور انسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوتے ہیں ( 9 ) خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اَشْیاء کے ذریعے ، مگر گھر کی چار دِیواری میں زِیْنَت کریں ، لیکن میک اَپ کر کے اور بن سَنور کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : عورت پُوری کی پُوری عورت ( یعنی چُھپانے کی چیز ) ہے ، جب کوئی عورت باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوجھانک جھانک کردیکھتا ہے ۔ ( ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ( ۱۸ ) ، حدیث۱۱۷۶ ، ۲ / ۳۹۲ ) ( 10 ) ننگے سر پھرنا سُنَّت نہیں ہے ، لہٰذا اسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سر پر عمامہ شریف کا تاج سَجائے رکھیں کہ یہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بہت ہی سُنَّت ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آیئے گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں : * جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے : ” بِسْمِ اللہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہ لَاحَوْلَ وَلَا