Jamal e Mustafa

Book Name:Jamal e Mustafa

قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ “  ترجمہ : اللہ پاک کے نام سے  ، میں نے اللہ پاک پر بھروسہ کیا ۔اللہ پاک کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔ ( ابوداود ، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵ ) اِنْ شَآءَ اللہ اس دُعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہ الصَّمَد کی مدد شاملِ حال رہے گی۔ *  اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات  ( مَثَلاً ماں ، باپ ، بھائی ، بہن ، بال بچّے وغیرہ ) کوسلام کیجئے * اللہ پاک کا نام لئے بغیر مَثَلاً بِسْمِ اللہ کہے بغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے ۔

 (  اعلان  )

گھر میں آنے جانے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اللہمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )  اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی