Book Name:Jamal e Mustafa
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ماہِ رَبِیْعُ الاَوَّل شریف کا مہینہ جاری وساری ہے ، یہ وہ مُقَدَّس مہینہ ہے جس میں ہمارےپیارےآقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسَعادت ہوئی ، اسی لئے اس مہینے میں خُصُوصیت کے ساتھ جہاں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سِیرَتِ طیّبہ کےمُختلف گوشے اورمِیلادُ النبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے واقِعات بیان کرکےعاشِقانِ رسُول کے دلوں میں عشقِ رسول کی شَمْع مزید روشن کی جاتی ہے ، وہیں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےحُسن وجَمال کاتذکرہ کرکے ان کے دِلوں کو مزید گرمایا جاتاہے ۔آج کےبَیان کا مَوضُوع بھی ’’جمالِ مصطفیٰ‘‘ ہے ، آئیے ! نہایت ہی تَوَجُّہ اوردِلجمعی کے ساتھ حُسن وجَمالِ مُصطفٰے سے مُتَعَلِّق سُنتے ہیں ۔ چُنانچہ
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حُسْن وجَمال سے مُتعلِق ایک وَاقِعہ
جب رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، مکۂ مکرّمہ سے مدینۂ مُنوَّرہ کی طرف ہجرت کے لئے اپنے چند صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ روانہ ہوئے ، تو حضرت اُمِّ مَعْبَدکے خیمے کے پاس سے