Book Name:Jamal e Mustafa
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 29ستمبر 2022ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
گھر میں آنے جانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* اگر ایسے مکان ( خواہ اپنے خالی گھر ) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہ الصّٰلِحِیْن ( یعنی ہم پر اور اللہ پاک کے نیک بندوں پر سلام ) فِرِشتے اس سَلام کا جواب دیں گے۔ ( رَدُّالْمُحتار ، ۹ / ۶۸۲ ) یا اس طرح کہے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ ( یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حُضُورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رُوحِ مُبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔ ( شرح الشّفاء للقاری ، ۲ / ۱۱۸ ) * جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اِس طرح کہئے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کیا میں اندر آسکتا ہوں؟ * اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو بَخوشی لوٹ جائیے ہو سکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نے اِجازت نہ دی ہو * جواب میں نام بتانے کے بعد دروازے سے ہٹ کر