Book Name:Jamal e Mustafa
مَظہَر تھا ، پُر گوشت اور کِسی قَدَر گول تھا۔ اسی رُوئے مُبارَک کو حضرت عبدُ اللّٰہ بن سلام رَضِیَ اللہ عَنْہُ دیکھتے ہی پُکار اُٹھے تھے : وَجْھُہٗ لَـیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍ۔ان کا چہرہ دَروغ گو ( یعنی جھوٹے ) کا چہرہ نہیں اور ایمان لا ئے تھے۔
( مشکاۃ المصابیح ، کتاب الزکاۃ ، باب فضل الصدقہ ، ج۱ ، ص۳۶۲ ، حدیث۱۹۰۷ )
مِیلادِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
دِل شادِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارک آنکھیں بڑی اور قُدر تِ الٰہی سے سُرمَگِیں ( سرمہ والی ) اور پلکیں دَراز تھیں۔ آنکھوں کی سفیدی میں باریک سُرخ ڈور ے تھے۔ پچھلی کتابوں میں یہ بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایک علامت ِنُبوَّت تھی۔
عزّتِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھویں دَراز اور باریک تھیں اور درمیان میں دونوں اس قَدَر مُتّصِل تھیں کہ دُور سے ملی ہوئی معلوم ہوتیں۔ ( الشمائل المحمدیہ للترمذی ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، ص۲۲ حدیث۷ ، ملتقطا )
گیسوئے مصطفیٰ مرحبا مرحبا
داڑھیِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا