Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

برکت رکھ دی جاتی ہے اوراگر عیبوں  کو چھپائیں اور جھوٹ بولیں تو ان کے سودےسے برکت اٹھالی جاتی ہے۔  ( [1] )  

عیب بتا دینا واجب ہے

امام محمد بن محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : چیز بیچتے وقت اس کے عیب بتا  کر مسلمان بھائی کی خیر خواہی کرنا واجب ہے۔ ( [2] )  ایک مرتبہ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم بازار تشریف لے گئے ، کسی دُکان پر (  گندم ، جَو یا کسی اور ) غلہ کا ڈھیر تھا ، آپ  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو وہ غلہ پسند آیا ، لہٰذا آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے اپنا ہاتھ مبارک اس غلے کے اندر داخل فرمایا تو نیچے والا غلّہ گِیلا  ( Wet ) تھا ، آپ  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے دُکاندار سے پوچھا : مَا ھٰذَایعنی یہ کیا ہے ؟ اس نے عرض کیا : اَصَابَتْہُ السَّمَآءُیعنی یا رسُولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! بارِش کی وجہ سے غلہ گِیلا ہو گیا تھا۔ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اگر ایسا تھا تو تم نے   گِیلے غلے کو اُوپَر کیوں نہ رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے  ( کسی کو دھوکہ نہ ہوتا ، یاد رکھو ! )  مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنِّي جس نے دھوکا دیا وہ مجھ سے نہیں۔ ( [3] )   

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! کتنی سخت وَعِیْد ہے ، ہم عاجِز و ناتواں ، سراپا گنہگار بندے ، ایک پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی شفاعت ہی کا تو سہارا ہے ، اسی شفاعت کے صدقے تو جنّت نصیب ہو گی ، خدانخواستہ اس مختصر زِندگی میں مال کے لالچ میں آ کر مسلمان بھائیوں کو دھوکہ دے کر چیزوں کے عیب ( Fault )  چھپا کر بیچتے رہے اور اس


 

 



[1]...  بخاری ، کتاب : البیوع ، باب : اذا بین البیعان ...الخ ، صفحہ : 542 ، حدیث : 2079 ملتقطًا۔

[2]... احیاءالعلوم ، کتاب : آداب الکسب ، باب الثالث : فی بیان العدل ، جلد : 2 ، صفحہ : 96 بتغیر قلیل۔

[3]...  مسلم ، کتاب : الایمان ، باب : قول النبی صلی اللہ علیہ و سلم : من غشنافلیس منا ، صفحہ : 57 ، حدیث : 102۔