Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

2فرشتوں کو دیکھا ، وہ آپس میں باتیں کر رہے تھے ، ایک نے دوسرے سے کہا : یہ وہی ابراہیم بن اَدْہَم ہیں ، جنہوں نے کھجور کے مالِک کو کھجور لوٹا دی تو اللہ پاک نے انہیں دوبارہ اِن کا پہلے والا مقام عَطا فرما دیا۔ ( [1] )  

اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

آئیے ! اللہ پاک کے حُضُور دُعا کرتے ہیں :   

محبّت میں اپنی گُما یااِلٰہی !                    نہ پاؤں میں اپنا پتا یااِلٰہی !

مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مٹا کر        کر اُلفت میں اپنی فنا یااِلٰہی !

تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے           مرے غوث کا واسِطہ یااِلٰہی !

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدْقہ          گُنَاہوں سے ہر دَم بچا یااِلٰہی ! ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَوْلیائے کرام پر اللہ پاک کی خاص کرم نوازی

پیارے اسلامی بھائیو ! اَوْلیائے کرام کی بھی نِرالی شانیں ہیں... ! ! یہ بلند رُتبہ حضرات گُنَاہوں سے معصوم نہیں ہوتے البتہ محفوظ ہوتے ہیں ، مَعْصُوم صِرْف انبیائے کرام علیہمُ السَّلام اور فرشتے ہیں ، اَوْلیائے کرام معصُوم نہیں ، ان سے بھی گُنَاہ ہو سکتے ہیں مگر اللہ پاک کی اپنے محبوب بندوں پر خاص کرم نوازی ہوتی ہے ، ان سے اگر جانے انجانے میں کبھی کوئی خطا ہو ہی جائے تو انہیں ان کی خطا  ( Mistake ) سے آگاہ کر دیا جاتا ہے اور یہ فوراً توبہ کر کے گُنَاہ کی گندگی ( Filth )  کو خود سے دُور کر دیتے ہیں۔


 

 



[1]...تفسیر روح البیان ، پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران ، زیرِ آیت : 179 ، جلد : 2 ، صفحہ : 136 ۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 105 ملتقطًا ۔