Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

سے بچنے کا جو نایاب نسخہ عطا فرمایا ہے یعنی 72 نیک اَعْمَال ،   اس میں سب سے پہلا نیک عَمَل یہ ہے : کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائِز کاموں سے پہلے کم از کم ایک ایک اچھی نیت کی ؟

اگر ہم صِرْف اس ایک نیک عمل کو استقامت کے ساتھ اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے دِل پاک ہو گا ، دِل سے دُنیا کی محبت نکلے گی اور اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کا ذِہن بھی بَن ہی جائے گا۔اب اندازہ لگائیے ! یہ 72 میں سے صِرْف ایک نیک عمل پر استقامت کی برکت ہے ، اگر ہم پُورے  72 نیک اَعْمَال کو اپنی زِندگی میں نافِذْ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کی کیسی برکتیں نصیب ہوں گی ؟

نیت کیجئے ! ہم 72 نیک اَعْمال والے دینی کام کو اپنی زندگی میں نافِذ کریں گے۔اس کے لئے  72 نیک اَعْمَال کا رسالہ مکتبۃالمدینہ سے طَلَب کیجئے ، اسے اپنے پاس رکھئے ،  روزانہ وقت مقرر کر کے اس کے خانے پُرکر کے اپنے ذِمَّہ دار کو جمع کروائیے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دُنیا کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

اَلْحَمْدُ للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے نیک اَعْمال  ( NaikAmal )  موبائل ایپلی کیشن بھی جاری کر دی ہے ، یہ ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈکر لیجئے ، اس کے ذریعے روزانہ اپنے اَعْمال کا جائِزہ لیجئے ، غور و فِکْر کے ساتھ اس کے خانے پُر کیجئے اورکارکردگی جمع کروائیے۔ یہ ایپلی کیشن خود بھی ڈاؤن لوڈ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔   آئیے ! نیک اعمال اپنانے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

بچے  کا شوقِ عبادت

اَلْحَمْدُ للہ ! دعوتِ اسلامی Special Persons  ( سپیشل پرسنز ) یعنی گونگے بہرے ،