Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

وقت قسم کھائی ، چاہے وہ سچی ہو یا جھوٹی ، یہ قسم سودے میں نحوست لائے گی ، اس کے سبب برکت مٹ جائے گی ، آہ ! ہمارے ہاں تو لوگ خرید و فروخت میں جھوٹی قسمیں بھی کھا رہے ہوتے ہیں۔ اندازہ لگائیے ! جب صِرْف قسم چاہے جھوٹی ہو یا سچّی ، اس سے برکت ختم ہوتی ہے تو  جو جھوٹی قسم کھا کر سودا بیچے تو اس کا وبال کتنا ہو گا ؟

تجارت میں جھوٹی قسم کھانے کا وبال

ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يَنْظُرُ اِلَيْهِمْ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيمٌیعنی 3لوگ ایسے ہیں : جن سے اللہ پاک قیامت کے دن نہ تو کلام کرے گا ، نہ نظر رحمت اور نہ انہیں گناہوں سے پاک کرے گااور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔حضرت ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہ عنہ نے عَرْض کیا : وہ تو ٹوٹے اور خسارہ ہی  میں پڑ گئے یَارسولَ ا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! وہ کون ہیں ؟ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ( 1 ) : تہبند لٹکانے والا ( 2 ) : احسان جتانے والا  ( 3 ) : جھوٹی قسم سے مال بیچنے والا ۔ ( [1] )  

 ( 4 ) : خیر خواہ بن جائیے !

اے عاشقانِ رسول ! ایک بہت ہی خوبصُورت مدنی پھول ہے ، اگر ہم سب اس مدنی پھول کو اپنی زِندگی میں عَمَلی طور پر نافِذ کر لیں تو خرید و فروخت کے گُنَاہوں کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی گُنَاہوں سے بچ جائیں گے۔وہ مدنی پھول کیا ہے ؟ اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ ، حَتَّى يُحِبَّ لِاَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ یعنی تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل  مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے


 

 



[1]...مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان غلظ ، صفحہ : 58 ، حدیث : 106 ۔