Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

گُنَاہ کی نحوست سے رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ہم سے ناراض ہو گئے تو کیا بنے گا ؟ اگر روزِ قیامت ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا دیا کہ جو ہمارے اُمّتیوں کو دھوکہ دیتا تھا ، ہمارا اس سے اور اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں تو کہاں جائیں گے ؟ اس لئے آج موقع ہے ، اگر دوسروں کو دھوکہ دے کر مال بیچنے کے گُنَاہ میں مبتلا ہوئے ہیں تو اس سے توبہ کر لیں ، جس جس کو دھوکہ دیا ہے ، اس سے حق معاف کروا لیں۔ خُدا کی قسم ! اگراللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ناراض ہو گئے تو کہیں کے نہ رہیں گے۔

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی         ہائے ! میں نارِجَہنَّم میں جلوں گا یارب !

 صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سامان کا عیب چھپانے کا عذاب

صحابئ رسول حضرت وَاثِلَہ بن اَسْقَع  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نےاللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو فرماتے سُنا : جو عیب دار چیز اُس کا عیب بتائے بغیر بیچ دے ، وہ اللہ پاک کی ناراضی میں رہتا ہے اور فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ ( [1] )

چیز کا عیب بیان کر دیجئے !

اگر کسی چیز میں عیب ہو اور ہم اسے بیچنا چاہتے ہوں تو اس کا آسان سا حل یہی ہے کہ خریدنے والے کو اس کا عیب بتا دیں ، عیب جان لینے کے بعد بھی وہ اگر خریدنا چاہے تو خوشی سے خرید لے ، ورنہ چھوڑ دے۔ ہمارے بزرگانِ دین ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت محمد بن سِیْرِیْن رحمۃُ اللہ علیہ کے متعلق منقول ہے : ایک مرتبہ آپ نے ایک بکری بیچی


 

 



[1]...  ابنِ ماجہ ، کتاب : التجارات ، باب : من باع عیباً ، صفحہ : 359 ، حدیث : 2247۔