Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

میں شامِل ہے * اسی طرح قَصَّاب جو گوشت کے ساتھ ایسی ہڈیاں بھی تول دیتے ہیں کہ جن ہڈیوں کا تولنا عُرْف کے خِلاف ہے ، یہ بھی ناپ تول میں خیانت ہے * اسی طرح جو کپڑا خریدتے وقت کپڑے کو ڈھیلا رکھ کر ناپتا ہے مگر بیچتے وقت خُوب کھینچ کر ناپتا ہے تاکہ کپڑے کی مقدار میں فرق  آ جائے ، یہ بھی ناپ میں کمی کی ہی صُورت ہے جو آدمی کو جہنّم کا حقدار بنا دیتی ہے۔ ( [1] )  

 ( 3 ) : جھوٹ اور جھوٹی قسم سے بچئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! خرید و فروخت کی وہ ضروری احتیاطیں جنہیں ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئی بھی چیز خریدتے یا بیچتے وقت ہر گز ہر گز جھوٹ نہ بولیں ، نہ ہی جھوٹی قسم کھائیں۔

آج کل تجارت میں یہ بلا بھی بڑی عام ہے ، دُکاندار چیزوں کی جھوٹی تعریفیں کر رہے ہوتے ہیں اور گاہک جھوٹ بول کر قیمت کم کروانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ، سودا تو ہو یا نہ ہو ، چیز بکے یا نہ بِکے ، البتہ دونوں جھوٹ کے گُنَاہ میں مبتلا ہو کر جہنّم کے حقدار ہو جاتے ہیں۔

سودا بیچتے وقت قسم مت کھائیے !

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اَلْحَلِفُ مُنَفِّقَةٌ لِلسِّلْعَةِ ، مُمْحِقَةٌ لِلْبَرَكَةِیعنی قسم سامان تو بکوا دیتی ہے لیکن برکت مٹا دیتی ہے۔ ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو !  اس حدیثِ پاک میں جھوٹی قسم کی قید نہیں ہے ، یعنی سودا بیچتے


 

 



[1]... احیاءالعلوم ، کتاب : آداب الکسب و المعاش ، باب الثالث : فی بیان العدل ، جلد : 2 ، صفحہ : 100ملتقطًا۔

[2]...  بخاری ، کتاب : البیوع ، باب : یمحق اللہ الربوا …الخ ، صفحہ : 544 ، حدیث : 2087 ۔