Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

فروخت میں بے احتیاطی برتنا دوسروں کا مال ناحق کھانے یعنی اپنا پیٹ حرام سے بھرنے کا سبب بن سکتا ہے ، اس لئے محتاط رہ کر ، نہایت ایمانداری کے ساتھ خرید و فروخت کرنا بہت ضروری ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ہمارے وُجُود میں سب سے اَہَم عُضْو ہمارا دِل ہے۔اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اَلَا وَ اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً ، اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَ اِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلَا وَہِیَ الْقَلْبُ سُن لو ! بےشک جسم میں ایک خون کا  لوتھڑا ہے ، جب وہ ٹھیک ہو جائے تو سارا جسم ٹھیک ہو جاتا ہے ، جب وہ  خون کا  لوتھڑا  خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے ، سُنو... ! ! وہ خون کا لوتھڑا دِل ہے۔ ( [1] )

معلوم ہوا؛ ہمارا سب سے اَہَم عُضْو ہمارا دِل  ( Heart ) ہے ، یہ سدھر جائے تو پُورا انسان سُدھر جاتا ہے اور اگر دِل بگڑ جائے تو پُورے کا پُورا انسان بگڑ جاتا ہے اور دِل کے اس شیشے کو صاف شفّاف بنانے والی سب سے اَہَم چیز رِزْقِ حلال ہے۔  چنانچہ

دِل چمکانے والی بنیادی چیز

حضرت عُمر بن صالِح رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوا ، میں نے پوچھا : اے امام ! اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے ، دِل نرم کیسے ہوتے ہیں ؟ یہ سُوال سُن کر امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ نے سَر مبارک جھکا لیا ، کچھ دیر بعد سَر اُٹھا کر فرمایا : بیٹا ! حلال مال  ( دِل کو نرم کرتا ہے)۔

حضرت عمر بن صالِح فرماتے ہیں : اپنے سُوال کا جواب سُن کر میں واپس آگیا ، راستے


 

 



[1]... بخاری ، کتاب : الایمان ، صفحہ : 84 ، حديث : 52  ۔