Book Name:Farishta Sifat kaise Banein
اچھا کلام اور ہر اچھا کام فرشتہ بن کر آسمان کی طرف بلند ہو جاتا ہے۔ ( [1] ) * حدیثِ پاک میں ہے : رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ میری تعظیم کے لئے درودِ پاک پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس درودِ پاک سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے ، اس کا ایک پَر مشرق ( East ) میں اور دوسرا پَر مغرب ( West ) میں ہوتا ہے ، اس فرشتے کو حکم ہوتا ہے : جیسے بندے نے میرے نبی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم پر درود پڑھا ، تُو اس بندے پر درود بھیج ، پَس وہ فرشتہ قیامت تک اس بندے پر درود بھیجتا رہتا ہے۔ ( [2] ) * علّامہ قرطبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جوشخص سورۂ بقرہ اور سورۂ آلِ عمران پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کے ثواب سے فرشتے بناتا ہے ، جو روزِ قیامت اس تلاوت کرنے والے کی شفاعت کریں گے ۔ ( [3] )
معلوم ہوا : انسانوں کے نیک کام ، نیک کلام ، درود شریف پڑھنے اور تلاوت کرنے سے فرشتے پیدا ہوتے ہیں۔کاش ! ہم کثرت سے تلاوت کرنے والے ، کثرت سے درود شریف پڑھنے ، صرف وصرف اچھی باتیں کرنے اور نیک کام کرنے والے بن جائیں۔
آہ ! پلّے نہ کچھ تلاوت ہے نہ دُرُودوں کی کوئی کثرت ہے
آہ ! عصیاں کی خُوب کثرت ہے یانبی ! التجائے رحمت ہے
ایسی عصیاں کی پڑگئی لت ہے پھر وُہی بعدِ توبہ حالت ہے
آنکھ نم ہے نہ کچھ ندامت ہے آہ ! اعمال کی یہ شامت ہے ( [4] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد