Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

دار بننا چاہئے * فرشتے خوفِ خُدا والے ہیں  ( [1] )   فرشتے اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہیں اور اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈر کر آنسو بھی بہاتے ہیں ، کاش ! ہمیں بھی خوفِ خُدا میں رونا ، آنسو بہانا نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتہ صفت بننے ،  گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے ! اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔آئیے ! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت  ( Participation ) کا ذِہن پانے کے لئے ایک مدنی بہارسنتے ہیں :

گُنَاہوں بھری زِندگی میں مدنی انقلاب

کراچی  ( پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا ، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا ، بُرے دوستوں کی صحبت  ( Company ) نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا ، دوستوں کے ساتھ مل کر رات بھر گُنَاہوں کا سلسلہ جاری رہتا ، ایک بار ایک اسلامی بھائی نے مجھے مَغْرب کے وقت نماز کی دعوت دی ، نہ جانے ان کی دعوت میں کیا اَثَر تھا کہ میں اُن کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا ، نمازِ مغرب پڑھی ، نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے


 

 



[1]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ  ، و منہا : شدۃ الخوف من اللہ …الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 478۔