Book Name:Farishta Sifat kaise Banein
مَعصُوموں کو ہے عُمْر میں صرف ایکبار بَار عاصی پَڑے رہیں تو صَلا عُمْر بھر کی ہے ( [1] )
وضاحت : ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی یہ شان ہے کہ 70 ہزار فرشتے صبح کو اور 70 ہزار شام کو حاضِر ہو کر درودِ پاک کے نذرانے پیش کرتے ہیں ، شانِ رسالت کا کمال دیکھئے کہ جو فرشتے ایک بار حاضِر ہو گئے ، اب دوبارہ قیامت تک ان کی باری نہیں آئے گی۔ یہ فرشتے ہیں ، جنہیں صِرْف ایک ہی بار بارگاہِ رسالت میں حاضِری کی اجازت نصیب ہوتی ہے اور ہم غلاموں پر کرم نوازیاں کیا ہیں؟ کوئی ایک بار آئے ، چاہے ہزار بار آئے ، چاہے زِندگی بھر درِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر ہی پڑا رہے ، کوئی ممانعت ( Restriction ) نہیں ہے۔
اے عاشقانِ رسول ! یہ فرشتے ہیں ، جو اللہ پاک کے پیارے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم پر درودوں کے گجرے نچھاور کرتے ہیں ، کاش ! ہم غُلام بھی ہمت کریں ، اپنے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم پر خوب کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
ذِکْر و درود ہر گھڑی وِردِ زَباں رہے میری فُضُول گوئی کی عادَت نکال دو ! ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [3] )