Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

( 5 ) : فرشتے نیکی کی دعوت دیتے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتے نیکی کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ چنانچہ حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جب سورج طلوع ہوتا ہے تو 2 فرشتے کہتے ہیں : اے لوگو ! اپنے رَبّ  ( کی رضا والے کاموں )  کی طرف بڑھ چلو... ! ! بے شک تھوڑا اور بقدرِ کفایت مال اُس زیادہ مال سے بہتر ( Better )  ہے جو ہلاکت  ( Devastation ) میں ڈال دے۔  ( [1] )  

حضرت عَمْرو بن حزم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنی توبہ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں کوفہ کے کھنڈرات سے گزر رہا تھا ، میرے دِل میں گُنَاہ کا خیال آیا ، جب میں اس گُنَاہ کی طرف بڑھنے لگا تو ہاتفِ غیبی  ( یعنی غیب سے کسی فرشتے  ) کی آواز آئی :  ( [2] )

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ(۳۸)   ( پارہ : 29 ، سورۂ مدثر : 38 )

ترجَمہ کنز الایمان : ہر جان اپنی کرنی میں گِروِی ہے۔

  نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتے نیکی کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ کاش ! ہم بھی نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچایا کریں۔  ایک بار حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے  اللہ پاک کی بارگاہ میں  عرض کیا : یَا اللہ پاک ! جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم دے اور بُرائی سے منع کرے اُس کی جَزا کیا ہے؟  اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : میں اُس کے ہر ہرکلمہ کے بدلے ایک سال کی


 

 



[1]... مسندِ ابن ابی شیبہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 48 ، حدیث : 36 ملتقطًا۔

[2]... حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : الوعظ والنصیحت ، جلد : 1 ، صفحہ : 380۔